داخلہ کی تفصیلات
درجہ حفظ میں داخلہ کا ٹسٹ ۱۰ اور ۱۱ /شوال المکرم کوہوگا۔ اور درجہ اعدادیہ وقراء ت کے امیدوران داخلہ کا ٹسٹ صرف۱۱/شوال المکرم کو ہوگا۔
حفظ کے ٹسٹ میں ۶۰/فی صد نمبر یادداشت اور ۴۰/فی صد رعایت تجوید کا ہوگا۔ اور درجات عربی کے ٹسٹ میں مطلوبہ درجہ سے پہلے درجے کی کتابوں سے سوالات ہوں گے۔
تاریخ داخلہ کی تفصیلات:
درجہ حفظ، قراء ت، اور اعدادیہ تا رابعہ میں داخلے کے خواہش مند طلبہ درج ذیل تفصیلات کے مطابق اپنی کاروائی مکمل کریں۔
داخلہ ٹسٹ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ: ۱۰/شوال المکرم۔
داخلہ ٹسٹ [درجہ حفظ :] ۱۲ اور ۱۳/شوال المکرم
داخلہ ٹسٹ [اعدادیہ تا رابعہ وقراء ت: ] ۱۳/شوال المکرم
اعلان نتائج درجہ حفظ : ۱۵ /شوال المکرم
اعلان نتائج درجات عالیہ وقراء ت: ۱۷/شوال المکرم
کامیاب طلبہ کی کاروائی کی آخری تاریخ : ۲۰/شوال المکرم
داخلہ ٹسٹ میں شرکت کا طریقہ
امیدواران داخلہ سب سے پہلے آفس سے ادارہ کا دستورالعمل حاصل کریں۔ دستورالعمل (Prospectus)بغور پڑھنے کے بعد اس میں دیے گئے داخلہ ٹسٹ فارم پُر کریں اور اسے وقت متعینہ پر آفس میں جمع کردیں۔ اور ساتھ ہی اجازت نامہ لے لیں۔ اجازت نامے پر دیے گئے تاریخ اور وقت پر حاضر ہوکر داخلہ ٹسٹ میں شریک ہوں۔ ٹسٹ کے وقت اجازت نامے کے ساتھ آئی ڈی پروف بھی رکھنا ضروری ہے۔ ورنہ ٹسٹ میں شرکت کی اجازت نہ ہوگی۔
داخلہ ٹسٹ کا نتیجہ
درجہ حفظ کے ٹسٹ کا نتیجہ ۱۴/شوال المکرم اور درجات عالیہ اور قراء ت کا نتیجہ ۱۷/شوال المکرم تک ادارہ کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کردیاجاتاہے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ نتیجہ شائع ہونے کے بعد متعینہ تاریخ کے اندر داخلہ کی کاروائی مکمل کرالیں تین دن سے زائد تاخیر کی صورت میں داخلے کا حق نہ ہوگا۔
0 تبصرے