سالانہ امتحان
یہ امتحان یکم شعبان المعظم سے منعقد ہوتاہے اور ۶۱/شعبان المعظم کو اختتام پذیر ہوتاہے۔ اس میں کامیاب ہونے پر ہی طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی جاتی ہے اور اس میں ناکام ہونے والے کو مشروط طور پر صرف ایک سال اسی جماعت میں تعلیم حاصل کرنے کی رعایت دی جاسکتی ہے۔ اگر اس سال کامیابی حاصل کرلے تو ٹھیک ہے ورنہ اسے ادارہ سے خارج کردیا جاتاہے۔ سالانہ امتحان میں اعدادیہ تا ثالثہ اور قراء ت خصوصی کے سارے امتحانی پرچے، کاپیوں کی جانچ اور تقریری امتحانات اساتذۂ اشرفیہ ہی کے ذریعے عمل میں آتے ہیں۔
0 تبصرے