ہدایات براے امتحان
درج ذیل امور کا لحاظ ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے:
٭ تاریخ، وقت اور جگہ ہرطالب علم یاد رکھے۔
٭ہرطالب علم اپنی اپنی نشست گاہ وقت امتحان سے ایک گھنٹہ پہلے دیکھ لے، تاکہ عین وقت پر پریشان نہ ہوناپڑے۔
٭امتحان کا وقت صبح ۹/بجے سے ۱۲/بجے تک ہے۔
٭ طالب علم اعلان شدہ نئی فہرست میں اپنا نیا رول نمبر دیکھ لے، اور کاپی پر یہی رول نمبر لکھے۔ رول نمبر کی غلطی سے کاپی بے کار ہوئی تو اس کا ذمہ دار خود طالب علم ہوگا۔
٭ہر طالب علم ضروریات سے فارغ ہوکر وقت مقرر سے ۰۱/منٹ پہلے اپنی نشست گاہ پہنچ جائے اور دوران امتحان باہر نکلنے کا حیلہ ہرگز نہ تلاش کرے۔
٭کوئی طالب علم اپنے ساتھ قابل اعتراض چیز (پرزہ، پرچہ، کاغذ وغیرہ) ہرگزنہ لائے۔ ورنہ اپنے انجام کا ذمہ دار خود ہوگا۔
٭امتحان گاہ میں پوری شائستگی اور سنجیدگی سے بیٹھے۔ قابل اعتراض حرکت (تاک، جھانک، پوچھ تاچھ، چٹ بازی وغیرہ) سے اجتناب لازم ہے۔
٭ہرطالب علم امتحانی نظم وضبط کی مکمل پابندی کرے۔ خلاف ورزی سخت مضرہوگی۔
جوابات لکھتے وقت درج ذیل امور کا لحاظ ہرطالب علم کے لیے ضروری ہے:
٭طالب علم کاپی ملنے کے بعدسب سے پہلے سر ورق کے خانے کوصاف صاف پُر کرے۔
٭ پورے اطمینان اور حاضر دماغی سے سوالات پڑھے اور سمجھ کر جوابات قلم بند کرے۔
٭پرچہئ سوال میں کوئی ہدایت ہو تو اسے خوب اچھی طرح سمجھ لے جلد بازی میں کوئی ایسی غلطی نہ ہوجائے کہ بعد میں پچھتاناپ ڑے۔
٭جواب سے قبل نمایاں طور پر(اسکیچ سے) صرف ”جواب نمبر“ لکھے۔ مثلاً: جواب نمبر۱۔
٭ہرصفحے پر جوابات صاف صاف لکھے۔ دائیں بائیں حاشیے پر آدھ انچ جگہ خالی رکھے۔
٭کاپی پر کہیں اپنا نام درج نہ کرے۔
٭طالب علم اس بات کا خاص خیال رکھے کہ وقت کے اندر تمام مطلوبہ سوالات حل کرلیے جائیں، بلکہ اتنا وقت بچ رہے کہ اپنے جوابات پر نظر ثانی کرسکے۔
٭دوگھنٹے سے پہلے کوئی طالب علم کاپی جمع کرنے کی کوشش نہ کرے اگرچہ سارے جوابات حل کرلیے گئے ہوں۔ دوگھنٹے کے بعد ہی امتحان گاہ سے باہرنکلنے کی اجازت ہوگی۔
0 تبصرے