طلبہ مرکزی دارالقراءت اور ان کی سرگرمیاں
تعارف وتاریخ تشکیل
مدرسہ میں طلبہ کی ایک تنظیم بنام ”تنظیم ابناے مرکزی دارالقراء ت“ ہے۔ ۲۰۱۰ء میں اس کا قیام عمل میں آیا۔ مدرسہ کے اساتذہ کی خاص توجہات اور سرپرستی میں اس تنظیم نے مختصر عرصے میں حسن انتظام، طلبہ کی عمدہ ذہن سازی اور تعلیمی وتربیتی مغالیت کے پیش نظرخوب دادوتحسین حاصل کرکے علما خاص طور پر طلبہ کے دلوں میں اپنا ایک مقام بنایا اور میدان عمل کو وسیع ترکیا۔
تنظیم کی سر گرمیاں
جداریے نکالنا، بزم منعقد کرنا، مسابقے کروانا وغیرہ تنظیم کی سرگرمیاں ہیں۔ جس کی تفصیلات اس طرح ہے:
جداریے
(الف) جام رضا (ب)ضیاے قراء ت(ج)ضوفشاں (د)فکرامروز۔ بقرعید، محرم الحرام، جشن عیدمیلاد النبیﷺ، شب معراج، شب براء ت اور رمضان شریف کے آداب اور مسائل واحکام سے متعلق نیز بزرگان دین وملت کے اعراس کی مناسبت سے خصوصی شمارے اور پمفلیٹ شائع کے جاتے ہیں۔
ہفتہ وار چار بزمیں منعقد کی جاتی ہیں جن کے نام یہ ہیں
(الف)بزم اعلیٰ حضرت(ب) بزم حافظ ملت(ج) بزم مجاہد ملت(د)بزم قائد اہل سنت۔
جمعرات بعد نماز مغرب تاعشا یہ بزمیں منعقد ہوتی ہیں۔ ان میں تلاوت قرآن مجید، نعت ومنقبت ونقابت اور مختلف موضوعات پر تقریری مشق کے ساتھ اہم دین مسائل وعقائد کے حوالے سے بحث وتکرار کرائی جاتی ہے، نیز چھوٹے بچوں کو مسنون دعائیں اور وضواور نماز کی ترکیب یاد کرائی وسیکھائی جاتی ہیں۔ اخیر میں غلطیوں کی اصلاحات بتائی جاتی ہیں۔
سالانہ مسابقے
اس دوروزہ سالانہ مسابقاتی پروگرام میں آٹھ مسابقے ہوتے ہیں (حفظ قرآن، قراء ت، نعت خوانی، خطابت، مضمون نویسی، اذان، اسلامی کوئز، صرف ونحو)
ان مسابقوں کے ممتحنین میں بعض اسی مدرسے کے اساتذہ اور بعض دوسرے مدرسے کے اساتذہ ہوتے ہیں۔ اخیر میں طلبہ کی ذہن سازی اور روشن مستقبل کی راہ نمائی کے لیے دینی وعصری علوم کی حامل شخصیت کو مدعو کرکے ایک توسیعی خطاب کرایا جاتاہے۔
لائبریری
تنظیم کی اس لائبریری میں ملی، مذہبی، ادبی، اخلاقی اور عصری علوم وفنون سے متعلق مختلف کتابیں موجود ہیں۔ طلبہ خارجی اوقات میں ان کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنی معلومات وسیع کرتے اور مزید تعلیم وتربیت کے لیے اپنے ذہن وفکر کو ساز گار بناتے ہیں۔
حاجت مندبچوں کی مالی امداد
تنظیم کے مالی فنڈ سے بعض نادار اورمستحقین طلبہ کی مالی امداد کی جاتی ہے اور وقتاً فوقتاً قرض دے کر دوسرے بچوں کا تعاون بھی کیاجاتاہے۔
رب قدیر ہمارے طلبہ کے ذہن وفکر کو وسیع فرمائے بازوے ہمت کو اور مضبوط فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔
2 تبصرے
IMRAN ALAM
جواب دیںحذف کریںIMRRAN
جواب دیںحذف کریں