داخلے کا طریقہ
ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ دستورالعمل میں دیے گئے داخلہ فارم خوب اچھی طرح پُرکرنے کے بعد ضروری کاغذات آئی ڈی پروف، والد یاسرپرست کی شناختی کارڈ، ٹی سی، ایڈریس پروف وغیرہ کے ساتھ صدرالمدرسین کے یہاں حاضر ہوکر خانہ پرُی کی تصدیق کرالیں پھر فارم اور ضروری کاغذات فیس کے ساتھ ادارہ کی آفس میں جمع کردیں۔ اور آفس سے درخواست کاروائی حاصل کریں اور قیام گاہ کی تعیین، وضع قطع کی درستی کی تصدیق اور دیگر کاروائی مکمل کروائیں۔
داخلہ فارم پر کرنے سے متعلق ہدایا ت
۱۔ طالب علم اگر لکھنا جانتا ہے توداخلہ فارم خود پر کرے، احتیاطاًپہلے کسی سادہ کاغذ پر کسی جانکار کو دکھادے۔ پھر صاف واضح اور جہاں تک ہوسکے اچھے خط میں لکھے، مطلوبہ کوئی خانہ خالی نہ رہے۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں خانہ پری کریں۔ داخلہ فیس اور ماہانہ فیس کا خانہ خالی چھوڑدیں۔
۲۔ اندراجات کی تکمیل کے ساتھ نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور وطن کا تصدیق نامہ درج ذیل کسی ذریعہ سے حاصل کرکے فارم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے، اس کے بغیر فارم قبول نہ کیاجاے گا۔
تصد یقی ذریعہ
٭ کسی بورڈ سے حاصل شدہ سند یامارک شیٹ جس پر مذکورہ امور مندرج ہوں۔٭سابقہ مدرسے کی ٹی۔ سی۔٭سابقہ سے پہلے کسی مدرسے کا تصدیق نامہ جہاں کبھی تعلیم حاصل کی ہو۔٭اپنے موضع یا شہر کے پردھان /چیر مین یا کسی افسر کا تصدیق نامہ۔٭ نیوٹری۔ ٭کسی معروف ادارے کے صدرمدرس کا تصدیق نامہ۔
۳۔نام اور ولدیت میں زیادہ طول سے کام نہ لیں، نہ ہی تبدیلی یا اختلاف پیدا ہونے دیں۔ مثلاً آپ کانام ”مختار احمد“ ہے تومحمد مختار احمد/مختار احمد رضوی/نوری/اشرفی/مختار عالم/مختار حسین/محمد مختار وغیرہ نہ لکھیں۔ اسی طرح ولدیت میں بھی اضافہ اور تبدیلی نہ ہونے دیں۔ ہاں اگر سابقہ کسی سند/مارکشیٹ/ٹی سی/تصدیق نامہ/میں محمد مختار احمد یا مختار احمد رضوی وغیرہ درج ہے تو اس کی مطابقت ملحوظرکھیں۔ اسی طرح ولدیت اور تاریخ پیدائش میں بھی اسی کی پابندی کریں۔تاکہ نام وغیرہ کے فرق واختلاف کی وجہ سے سابقہ سند یا بعد میں ملنے والی سند ساقط اور بے کار نہ ہو۔ اس ہدایت کو اچھی طرح سمجھ لیں اور آئندہ اپنے لیے کسی پریشانی کا دروازہ نہ کھولیں۔
۴۔ داخلہ فارم میں تصدیق نامہ کی مطابقت کے ساتھ جس نام، ولدیت، تاریخ پیدائش، پتے وغیرہ کا اندراج ہوجائے گا وہی داخلہرجسٹر پر درج ہوگا۔ اس لیے داخلہ فارم اور تصدیق نامہ میں ان امور کو اچھی طرح دیکھ لیں۔ چاہیں تو دونوں کی فوٹو کاپی بھی اپنے پاس محفوظ رکھ لیں۔ تصدیق نامہ میں اگر نام، ولدیت، تاریخ پیدائش میں کوئی غلطی ہوتو درست کراکے صحیح تصدیق نامہ لائیں تاکہ آئندہ کوئی پریشانی نہ ہو۔ بالفرض فارم جمع ہونے کے بعد کوئی خامی یاد آئے تو ایک ہفتہ کے اندراس کی اصلاح کرالیں، ورنہ بعد میں کسی تبدیلی کی گنجائش نہ ہوگی۔
۵۔ ۲۰/شوال المکرم شام ۶/بجے تک مکمل فارم (مع سند یا تصدیق نامہ) جمع کرنا ضروری ہے، ورنہ یہ مانا جاے گا کہ امیدوار اب یہاں داخلہ کا خواہش مند نہیں ہے۔
0 تبصرے