امتحانات
امتحانات: درجات عالیہ، حفظ، ناظرہ اور قراء ت براویت حفص کا امتحان سال میں دوبار منعقد ہوتاہے۔ (۱)شش ماہی (۲)سالانہ۔ ان کی قدرے تفصیل یہ ہے:
شش ماہی امتحان
یہ امتحان ماہ صفرالمظفر کے آخری دنوں سے شروع ہوتاہے اور عموماً ۰۱/ربیع الاول تک اختتام کو پہنچتاہے۔ ۲۱/ربیع النور کو جلوس کے بعد شش ماہی چھٹی ہوتی ہے۔اس امتحان میں اعدادیہ تا ثالثہ بشمول قراء ت خصوصی کے امتحانی پرچہ جات ادارہ کے اساتذہ ہی کے ذریعہ تیارکیے جاتے ہیں،نیز کاپیوں کی جانچ اساتذہ کے ذریعہ ہی عمل میں آتی ہے۔ جب کہ حفظ اور قراء ت کا تقریری امتحان اساتذۂ اشرفیہ کے ذریعہ ہوتاہے۔اس امتحان مقصد گزشتہ ۶/مہینوں میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور تعلیمی رفتار کی اصلاح کرنا ہوتاہے۔
سالانہ امتحان
یہ امتحان یکم شعبان المعظم سے منعقد ہوتاہے اور ۶۱/شعبان المعظم کو اختتام پذیر ہوتاہے۔ اس میں کامیاب ہونے پر ہی طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی جاتی ہے اور اس میں ناکام ہونے والے کو مشروط طور پر صرف ایک سال اسی جماعت میں تعلیم حاصل کرنے کی رعایت دی جاسکتی ہے۔ اگر اس سال کامیابی حاصل کرلے تو ٹھیک ہے ورنہ اسے ادارہ سے خارج کردیا جاتاہے۔ سالانہ امتحان میں اعدادیہ تا ثالثہ اور قراء ت خصوصی کے سارے امتحانی پرچے، کاپیوں کی جانچ اور تقریری امتحانات اساتذۂ اشرفیہ ہی کے ذریعے عمل میں آتے ہیں۔
نوٹ: درجہ رابعہ کے طلبہ کا شش ماہی اور سالانہ امتحان ”الجامعۃ الاشرفیہ“ مبارک پور میں ہوتاہے۔ دونوں امتحان میں جو طلبہ ۰۵/فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرتے ہیں ان کا داخلہ درجہئ خامسہ میں بلاٹسٹ ہوجاتاہے۔ اور اگر کسی وجہ سے کوئی طالب علم امتحان میں ناکام ہوجائے تو اس کے لیے ٹسٹ میں شرکت کی اجازت رہتی ہے۔
0 تبصرے