داخلے کا معیار
مرکزی دارالقراء ت کے مختلف شعبوں میں داخلے کا معیار
مرکزی دارالقراء ت کے تمام شعبوں میں داخلہ ٹیسٹ کے ذریعہ ہوتا ہے۔ ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کا ہی داخلہ ہوگا۔ناکامی کے بعد داخلہ کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔درجہ حفظ کا ٹیسٹ۱۰ و ۱۱ / شوال اور درجہ عالیہ اور درجہ قراء ت کا ٹیسٹ صرف ۱۱/ شوال کوہوگا۔
درس نظامی میں داخلہ کا معیار
درجہ اعدادیہ میں داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ پرائمری درجہئ پنجم پاس ہو، خصوصاً اردو پڑھنے اور صحیح املا لکھنے پر اچھی قدرت ہو۔اولیٰ،ثانیہ،ثالثہ اور رابعہ میں داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ اس سے پہلے کی جماعت الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے نصاب کے مطابق پڑھ چکا ہواور ہمارے یہاں ٹیسٹ میں کامیاب بھی ہو۔
حفظ میں داخلہ کا معیار
حفظ میں داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ صحت مخارج کے ساتھ،قواعد تجوید کے معیار پر طالب علم کا نا ظرہ درست ہو۔ساتھ ہی روانی کے ساتھ اردوپڑھنا اور لکھنا جانتاہو۔
قراء ت خصوصی بہ روایت حفص میں داخلہ کا معیار
امید وار نے حفظ تجوید کے ساتھ مکمل کیا ہو۔
اردو اچھی طرح لکھنے پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔خصوصاً اس کا اردو املا درست ہو۔
اگر حافظ نہ ہو تو ہمارے ادارے کے نصاب کے مطابق کم از کم درجہئ اعدادیہ کی تعلیم مکمل کرچکا ہو۔ ساتھ ہی صحت مخارج اور قواعد تجوید کے معیار پر اس کا ناظرہ درست ہو۔
قراء ت سبعہ میں داخلہ کا معیار
قراء ت سبعہ میں داخلہ کا مستحق وہی ہوگا جو روایت حفص اور درجہ رابعہ پاس کرچکا ہو اور ٹیسٹ میں بھی کامیاب ہو۔ ایسے طلبہ جنھوں نے ثالثہ تک کا عربی نصاب مکمل نہیں کیا ہے اور روایت حفص کی تکمیل میں وہ نمایا ں حیثیت رکھتے ہیں،ساتھ ہی ذوق وشوق اور ذکاوت کے بھی حامل ہیں، ان کو خصوصی طور پر عربی کتابیں ایک سال پڑھانے کے بعد دوسرے سال قراء ت سبعہ کے درس میں بصورت گنجائش شامل کیاجاسکتا ہے۔
0 تبصرے